گاڑی آج کل ہر تقریباً ہر گھر کی بنیادی ضرورت بن چکی ہے۔ پھر کچھ افراد اپنی آسانی کے لئے بھی گاڑی خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں تاکہ سفری تھکان اور وقت کا ضیاع بچا سکیں۔ لیکن جتنی اچھی گاڑی وہ اتنی ہی مہنگی ہے،
اس کے علاوہ دیگر اخراجات اور پیٹرول یا سی این جی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں آپ کے بجٹ کو بھی محدود کردیتی ہوں گی۔ اس دور میں اچھی اور سستی گاڑی خریدنے کے اگر آپ بھی خواہشمند ہیں تو اب سے یہ 5 ایسی گاڑیاں ہماری ویب ڈاٹ کام کے آٹو سیکشن میں آپ کو بتانے جا رہے ہیں جن کو جان کر آپ ان کو لینے کا ضرور سوچیں گے۔
1000 سی سی کی گاڑی خرید کر اپنا پیٹرول کا خرچہ آپ بھی بچا سکتے ہیں اور بناء کسی تکلیف کے ادھر سے ادھر گھومنا پھرنا بھی اب ہو جائے گا آسان۔
٭ خیبر:
سوزوکی خیبر کا کوئی بھی ماڈل آپ خرید لیں چاہے وہ نیا ہو یا پُرانا 1000 سی سی وہ گاڑی جس کو بُھلانا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے کیونکہ 90 کی دہائی سے یہ گاڑی صارفین کی مدد کرتی آئی ہے۔ اس وقت بھی یہ گاڑی آپ کو 3 سے 4 لاکھ میں بآسانی مل جائے گی۔
٭ ہنڈائی سینٹرو گاڑی:
ہنڈائی سینٹرو گاڑی جس کو 2004ء میں پہلی مرتبہ لانچ کیا گیا، اس وقت سے اب تک یہ گاڑی اپنے مختلف ماڈل میں آپ کی خدمت کے لئے پیش پیش ہے۔ آج بھی یہ گاڑی تقریباً 5 یا 7 لاکھ روپے میں بآسانی کسی بھی چھوٹے کار شو روم سے نئی بھی مل جائے گی۔ ہنڈائی سینٹرو کلب 999 سی سی استعمال شدہ بہترین کنڈیشن میں آپ کو تقریباً 3 سے ساڑھے 3 لاکھ میں مل جائے گی۔ جبکہ اگر ہنڈائی سینٹرو کلب جی وی 1086 سی سی کی گاڑی آپ کو 6 لاکھ 95 ہزار کے آس پاس میں مل سکے گی۔ یہ ایک اچھی گاڑی ہے جسے کم پیسوں میں آپ بھی خرید سکتے ہیں۔
٭ سوزوکی آلٹو 2005 ماڈل:
سوزوکی آلٹو 2005 کا ماڈل اس وقت آپ کو کسی بھی شو روم سے مل جائے گی جو 1000 سی سی ہے لیکن یہ بھی آپ کو 5 لاکھ تک ملے گی۔ آلٹو کی استعمال شدہ گاڑیوں کی ڈیمانڈ نئی سے زیادہ ہے جوکہ 8 سے 10 لاکھ تک مارکیٹ دام کے مطابق مل جاتی ہیں۔
٭ سوزوکی مارگلہ:
سوزوکی مارگلہ جی ایل کی استعمال شدہ گاڑی آپ کو ساڑھے 3 لاکھ روپے میں بآسانی مل جائے گی۔ جوکہ 1324 سی سی ہے۔ پاکستان میں استعمال شدہ سوزوکی مارگلہ GLX کی قیمت 370,000 روپے سے شروع ہوتی ہے۔ پاکستان میں مارگلہ GLX کی یہ قیمت ماڈل، مائلیج اور ویرینٹ کی مجموعی حالت کے مطابق مختلف ہوتی ہے.
* مہران:
سوزوکی مہران وی ایکس آر یورو 2 جوکہ 800 سی سی ہے لیکن ایک مناسب گاڑی ہے جو کم خرچے میں آپ بھی خرید سکتے ہیں۔ یہ اس وقت آپ کو ساڑھے 7 لاکھ روپے میں کسی بھی شو روم سے مل جائے گی یا پھر گاڑیوں کے بازار سے اگر آپ خریدنا چاہیں تو چند ہزار روپے کی کمی کے عوض آسانی سے خرید سکتے ہیں۔ لیکن نئی مہران 11 سے 12 لاکھ تک دستیاب ہے۔