گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے الیکٹرک کار کو آٹو اور مینول کے مقابلے میں زیادہ پسند کرتے ہیں کیونکہ یہ زیادہ ایڈوانس آپشن ہے، کسی دوردراز کے سفر پر جانا ہو تو الیکٹرک گاڑی ہی اولین پسند ہوتی ہے۔
ویسے تو الیکٹرک گاڑیاں مہنگی ہی ہوتی ہیں مگر اب آپ کے لیے ایم جی نے ایک سستی گاڑی لانچ کردی ہے جس کی قیمت صرف 8 لاکھ روپے ہے۔ لیکن یہ صرف بھارت میں لانچ کی گئی ہے۔
آٹو فیلڈ ڈیلرز کے مطابق: " ایم جی نے بھارت میں سب سے چھوٹی الیکٹرک کار ایم جی کومِٹ لانچ کی ہے، جس کی ایکس فیکٹری قیمت 7.98 بھارتی روپے ہے جو کہ پاکستان میں تقریبا 27 لاکھ 42 ہزار 3 سو 31 روپے کے قریب بنتی ہے۔ جبکہ پاکستان میں ایم جی کی الیکٹرک ایس یو وی کی قیمت 6250000 روپے ہے۔"
گاڑی کی خاصیت:
سائز:
اس نئی الیکٹرک کار کی لمبائی صرف 3 میٹر، اونچائی 1640 ملی میٹر جبکہ چوڑائی 1505 ملی میٹر ہے۔
بیٹری پاور:
الیکٹرک کار ایم جی کومِٹ میں 17.3kWh بیٹری، 41 ہارس پاور اور 110 نیوٹن میٹر ہے جوکہ
100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مُلک کی ہر عام و خاص سڑک پر چلنے کے لیے تیار ہے۔
ڈیزائن:
باکسی ڈیزائن کے ساتھ ایل ای ڈی لائٹ بار موجود ہے، جبکہ دونوں سائیڈ کے شیشوں پر کروم اور پیانو بلیک سٹرپ بھی لگائی گئی ہیں۔ گاڑی کے فرنٹ پر لائٹ کے نیچے چارجنگ پورٹ اور چمکتا ہوا ایم جی کا لوگو بھی لگایا ہے تاکہد ور سے ہی آپ کی گاڑی کی پہچان ہو۔ کالی چھت اور بلیک ٹاپ ( ڈوئل ٹون) کیساتھ سفید، کالا،سبز اور سلور رنگ بھی دیا گیا ہے۔
ڈسپلے:
اس نئے چھوٹے سے ماڈل میں 25 انچ اسکرین، اینڈرائیڈ آٹو اور ایپل کارپلے کے ساتھ انفوٹینمنٹ ڈسپلے بھی ہے. یہاں سکرین ایک آل ڈیجیٹل ڈرائیور ڈسپلے ہے، ڈیش بورڈ بھی نہیں ہے۔ 2 سپوک سٹیئرنگ وہیل جبکہ آگے کی سیٹوں پر ون ٹچ ٹمبل، فولڈ فیچرز اور مینوئل اے سی کنٹرول بھی ہے۔
سیفٹی کیسے ممکن بنائی؟
ایم جی نے گاڑی میں سیفٹی فیچرز کے طور پر ریورس کیمرہ، رئیر پارکنگ سینسر، ڈبل فرنٹ ایئر بیگ بھی دیا ہے۔
اب آپ 8 لاکھ روپے میں یہ تمام ایڈوانس فیچرز بہت آسانی سے حاصل کرسکتے ہیں۔ پاکستانیوں کو اس کے حصول کے لیے اکتوبر تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔