ہونڈا نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا، جانیے اب نئی قیمتیں کیا ہے؟

عوام کی سستی سواری موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ہونڈا کمپنی کی جانب سے بڑا اعلان اعلان کر دیا گیا۔ یہ خبر موٹر سائیکل خریدنے والوں کے لیے بری ہے کہ اٹلس ہونڈا کمپنی نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافی کردیا۔

  تفصیلات کے مطابق ہونڈا اٹلس نے اسی سال موٹرسائیکل کی قیمتوں میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماڈلز کی قیمتوں میں 9 ہزار روپے تک بڑھائے گئے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق اٹلس ہونڈا نے 31 مارچ 2022 کو ایک باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے بعد، اور 1 اپریل ٢٠٢٢ یعنی آج ہی کے روزموٹر سائیکل کے نرخوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ اس اضافے سے ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت  تقریبا ً روپے ہو جائے گی۔ 100,000

 پاکستان کی موٹرسائیکل انڈسٹری انتہائی منافع بخش اور کامیاب ہونے کے باوجود صارفین کو نئی اور بہتر مصنوعات فراہم کرنے سے قاصر رہی۔ موٹر سائیکل کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے ان کی فروخت آسمان کو چھو رہی ہے۔

CD 70 2022

نئی قیمتیں کیا ہیں؟

  ہونڈا سی ڈی 70 موٹر سائیکل کی قیمت 2 ہزار روپے اضافے سے 99 ہزار 900 روپے کی ہوگئی ہے

 

Honda 125 2022

 ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 2 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 6 ہزار 500 روپے جبکہ پرائڈر 100 سی سی کی قیمت 3 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 36 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

 پاکستانی نوجوانوں میں سب سے زیادہ پسندیدہ ترین سمجھی جانے والی ہونڈا 125 موٹرسائیکل پر 3 ہزار 600 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

Honda CBC 2022

 ہونڈا سی جی 125 ایس ای کی قیمت 4 ہزار روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 89 ہزار 500 روپے ہوچکی ہے۔

 ہونڈا سی بی سی بی 150 ایف اور سی بی 150 سلور کی قیمتیں 9 ہزار روپے اضافے سے بالترتیب 2 لاکھ 91 ہزار 900 روپے اور 2 لاکھ 95 ہزار 900 روپے ہوگئی ہیں۔

Click here for More : Check Out Latest Cars

Reviews & Comments