ویب سائٹ ’برانڈ سیناریو' کے مطابق بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کی
درخواست دینے کے لیے آپ کے پاس سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری قومی
ڈرائیونگ لائسنس ہونا چاہیے۔
آیئے جانتے ہیں کہ لوگ کس طرح اپنے صوبے میں رہتے ہوئے باآسانی ڈرائیونگ
لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔
1- صوبہ پنجاب میں
اپلائی کرنے کا طریقہ
سب سے پہلے راستہ ایپ (Rasta App)پر اپوائنٹمنٹ حاصل کریں۔ یہ ایپ
گوگل پلے سٹور اور ایپل سٹور سے ڈاﺅن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ قومی شناختی کارڈ
کی معلومات اور مطلوبہ تفصیلات مہیا کرنے کے بعد درخواست دہندگان
اپوائنٹمنٹ بک کر سکتے ہیں اور یہیں سے اپنے قریب ترین لائسنسنگ سنٹر کا
بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔ فارم پُر کرنے کے لیے آپ کے پاس پاسپورٹ سائز کی
دو تصدیق شدہ تصاویر، ایک قومی شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ فوٹوکاپی، درخواست
گزار کے پاسپورٹ کی ایک فوٹوکاپی، قومی ڈرائیونگ لائسنس کی ایک فوٹوکاپی،
میڈیکل سرٹیفکیٹ (اگر قابل اطلاق ہو، 50سال اور اس سے زائد عمر کے لوگوں کے
لیے)، ڈسٹرکٹ کورٹ سے حاصل کیا گیا 66روپے کا ایک ٹکٹ اور حبیب بینک لمیٹڈ
میں ادا کرنے کے لیے 450روپے کا فیس واﺅچر ہونا لازمی ہے۔
2- اسلام آباد سے اپلائی کرنے کا طریقہ
کار
اسلام آباد میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے لیے اپلائی کرنے کے
لیے آپ سٹیزن فیسلٹیشن سنٹر جی 11۔ 4جا سکتے ہیں۔ درخواست دینے کے لیے آپ
کے پاس اسلام آباد ٹریفک پولیس کے جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس کی نقل، دو
پاسپورٹ سائز تصاویر، ویزا کے ساتھ پاسپورٹ کی ایک فوٹوکاپی، قومی شناختی
کارڈ کی ایک فوٹوکاپی، اسلام آباد میں رہائش کا ثبوت، پوسٹ آفس سے حاصل کیا
گیا 30روپے کا سٹیمپ اور میڈیکل سرٹیفکیٹ(50سال یا اس سے زائد عمر کے لوگوں
کے لیے)لازمی ہے۔
3- سندھ سے اپلائی کرنے کا
طریقہ
سندھ کے رہائشی انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے لیے ڈرائیونگ لائسنس
سندھ کی ویب سائٹ dls.sindhpolice.gov.pk/home/app پر جائیں۔ یہاں سے آپ
اپنی پسند کے سنٹر کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔ درخواست دینے کے لیے آپ کے
پاس دو پاسپورٹ سائز کی تصاویر(ترجیحاً تین تصاویر لے جائیں)، سندھ پولیس
کی طرف سے جاری کردہ پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس کی ایک کاپی، ویزے کے ساتھ
پاسپورٹ کی فوٹوکاپی، قومی شناختی کارڈ کی فوٹوکاپی، میڈیکل سرٹیفکیٹ
(50سال یا زائد عمر کے لوگوں کے لیے) اور رہائش کا ثبوت مہیا کرنا لازمی
ہے۔
4- خیبرپختونخوا سے اپلائی
کرنے کا طریقہ
پشاور کے رہائشی کمرہ نمبر 11، دوسری منزل، تسنیم پلازہ، نزد
بینیوولنٹ فنڈ بلڈنگ، پشاور میں جا کر درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دینے
کے لیے آپ کے پاس دو پاسپورٹ سائز تصاویر ، پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس کی
ایک فوٹوکاپی، ویزے کے ساتھ پاسپورٹ کی ایک فوٹوکاپی، قومی شناختی کارڈ کی
ایک فوٹوکاپی ، رہائش کا ثبوت، پوسٹل ڈرائیونگ سٹیمپ اور میڈیکل سرٹیفکیٹ
(50سال یا اس سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے)مہیا کرنا لازمی ہوں گے۔
Click here for More :
Check Out Latest Cars
|