عام آدمی کی مشکل میں مزید اضافہ ہوگیا۔ موٹرسائیکل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔
ملک میں بے قابو مہنگائی نے عوام کو مزید مشکل سے دو چار کردیا۔ موٹر سائیکل کمپینوں نے غریب کی سواری کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھا دیں۔
رپورٹ کے مطابق جاپانی 70 سی سی موٹر سائیکل ایک لاکھ 49 ہزار 900 روپے جبکہ چینی موٹرسائیکل کی قیمت ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
موٹر سائیکل بنانے والی مشہور کمپنیوں نے ڈالر کو عزر بنا کرعوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا۔
جاپانی 70 سی سی موٹر سائیکل 5 ہزار روپے مہنگی ہوکر ایک لاکھ 49 ہزار 900 روپے جبکہ چائنہ 70 سی سی 6 ہزار روپے مزید اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ قیتموں میں اضافے کو شہروں نے مسترد کردیا ہے۔