ٹویوٹا کے چاہنے والوں کے لیے انتہائی اہم خبر ۔۔ ٹویوٹا کمپنی کی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک ماہ کی مدت میں چوتھی بار اضافہ ہوگیا
گاڑیوں کی قیمتوں کو اچانک پَر لگ گئے۔ پاکستان میں گاڑیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافے نے نئی گاڑی خریدنے والے افراد کے خوابوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ اب وہ وقت آگیا ہے جس میں ایک اچھا کمانے والا شخص بھی گاڑی خریدنے سے پہلے کئی بار سوچنے لگا ہے۔
حال ہی میں ٹویوٹا کمپنی کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے 14 فروری 2023 کو جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کو 17 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کے بعد ٹویوٹا کار کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ سے چوتھی بار اضافہ کیا گیا ہے۔ کمپنی نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ یہ قیمتیں تبدیلی کے تابع ہیں اور ڈیلیوری کے وقت رائج قیمتیں تمام آرڈرز پر لاگو رہیں گی۔
ٹویوٹا گاڑیوں کی نئی قیمتیں کیا ہیں جانتے ہیں۔
ٹویوٹا کرولا کی نئی قیمتیں:
پاکستان میں ٹویوٹا کے چھ ویریںٹس موجود ہیں جن کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔
کرولا آلٹس سی وی ٹی 6 کی قیمت 6059000 روپے سے بڑھ کر 6111000 روپے تک ہوگئی ہے۔
پھرکرولا آلٹس ایکس مینوئل 6 کی نئی قیمت 5576000 روپے ہوچکی ہے جبکہ پرانی قیمت 5269000 روپے تھی۔
اسی طرح کرولا 6 سی وی ٹی Upspec کی نئی قیمت 6716000 روپے ہے اور پرانی قیمت 6659000 روپے تھی۔
کرولا آلٹس گرینڈی ایکس سی وی ٹی آئی 8 (بیج انٹیرئیر) کی قیمت 6369000 روپے سے بڑھ کر 6432000 روپے ہو چکی ہے۔
کرولا آلٹس گرینڈی CVT-I 1.8 ایس آر کی نئی قیمت 6998000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 6939000 روپے تھی۔
اسی طرح کرولا 8 CVT SR BLK کی قیمت 6979000 روپے سے بڑھ کر 7039000 روپے ہو چکی ہے۔
ٹویوٹا یارس کی نئی قیمتیں:
یارس GLI MT 1.3 کی نئی قیمت 4316000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 4279000 روپے تھی۔
یارس GLI CVT 1.3کی قیمت 4549000 روپے سے بڑھ کر4588000 روپے ہو چکی ہے۔
یارس ATIV M/T 1.3کی نئی قیمت 4588000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 4519000روپے تھی۔
یارس H CVT 1.3 کی قیمت 4749000 روپے سے بڑھ کر4790000 روپے ہو چکی ہے۔
اسی طرح یارس ATIV X M/T 1.5 کی نئی قیمت 4911000 روپے ہو چک ہے جبکہ پرانی قیمت 4869000 روپے تھی۔
یارس ATIV X CVT 1.5 کی نئی 5213000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت کر5169000 روپے ہو چکی ہے۔
ٹویوٹا ریوو:
ہائی لکس ریوو وی آٹومیٹک 8 کی نئی قیمت 12969000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 12859000 تھی۔
اسی طرح ہائی لکس ریوو روکو کی نئی قیمت 13675000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 13559000 روپے تھی۔
ٹویوٹا فارچیونر کی نئی قیمت :
فارچیونر 7 V A/Tکی نئی قیمت 16159000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 15359000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 800000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
بالکل اسی طرح فارچیونر G A/T کی نئی قیمت 14230000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 14109000 روپے تھی۔
ٹویوٹا فارچیونر 8سگما 4 کی نئی قیمت 17175000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 17029000 روپے تھی۔
فارچیونر لیجنڈر کی نئی قیمت 18112000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 17959000 روپے تھی۔