ٹویوٹا پاسو کے چاہنے والوں کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے، جاپانی کمپنی ٹویوٹا پاسو کی فروخت بند کرنے جا رہا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کے اس آرٹیکل میں آپ کو اسی حوالے سے بتانے جا رہے ہیں۔
جاپانی ڈومیسٹک مارکیٹ (JDM) کی گاڑیاں پاکستانیوں میں اپنی اعلیٰ معیاری اور خوبصورتی کی وجہ سے بہت پسند کی جاتی ہے۔ حکومت کی طرف سے پابندیوں کے باوجود پاکستانی اکثر جاپان سے کاریں درآمد کرتے ہیں۔
جے ڈی ایم کی درآمدات میں پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول کاروں میں سے ایک ٹویوٹا پاسو ہے (جسے ڈائی ہاٹسو بون بھی کہا جاتا ہے) ۔ یہ گاڑی سب کمپیکٹ ہیچ بیک جو سوزوکی سوئفٹ اور اس جیسی دیگر کاروں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
بدقسمتی سے پاکستان میں اپنی مقبولیت کے باوجود ٹویوٹا نے جاپان میں پاسوکو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ WebCarTop کی ایک رپورٹ کے مطابق Passo جاپان میں Yaris کی فروخت کھو رہی ہے۔
جاپانی جریدے نے ٹویوٹا ڈیلرز سے پاسو کے درجے کے بارے میں پوچھا، تو انہیں بتایا گیا کہ اس کی محدود تعداد میں یونٹس کے فروخت ہونے کے بعد فروخت ختم ہو جائے گی۔
ٹویوٹا نے بھی 43 سال بعد جاپان میں کیمری کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کمپنی نے 2022 میں اپنی گھریلو مارکیٹ میں بڑی سیڈان کے صرف 6,000 یونٹ فروخت کیے تھے۔
جبکہ کیمری کی گھریلو فروخت اور پیداوار بند ہو جائے گی، لیکن ایکسپورٹ مارکیٹ کے لیے جاپان میں ماڈل کی تیاری جاری رہے گی۔ سیڈان امریکہ، چین اور تھائی لینڈ میں بھی تیار کی جاتی ہے۔