آپ کلٹس کی قیمت پر ہونڈا سوک جیسی لگژری گاڑی کو خریدنا چاہیں گے؟ قیمت آپ کو حیران کردے گی

کاروں کے شوقین افراد کےلیے ایک زبردست اور خوبصورت ڈیزائن کی Arrizo 5 GT گاڑی لانچ کی گئی ہے جس کی قیمت بھی حیرت انگیز پر اتنی نہیں جتنی آپ سوچ رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو Arrizo 5 GT کے بارے میں اہم معلومات فراہم کریں گے جس کو خریدنے میں آپ کی دلچسپی میں اضافہ ہوجائے گا۔

چینی میں گاڑیوں کی مارکیٹ گزشتہ چند سالوں سے ترقی کر رہی ہے اور مختلف قسم کی گاڑیاں لانچ کر رہی ہے۔ ملکی اور بین الاقوامی دونوں کار ساز ملک میں بڑھتی ہوئی گاڑیوں کی قیمتوں سے فائدہ اٹھانا چاہ رہے ہیں۔

وہیں ایک چینی کار ساز کمپنی ”چیری“ کی جانب سے نئی پیشکش ”Arrizo 5 GT“ مارکیٹ میں لائی گئی ہے، جس کا مقصد پوری دنیا میں مقبول ترین سیڈان ہونڈا سِوک کا مقابلہ کر کے اسے نیچا کرنا ہے۔

ہم Arrizo 5 GT پر ایک گہری نظر ڈالیں گے اور یہ جاننے کی کوشش کریں گے یہ Honda Civic کا مقابلہ کس طرح کرسکتی ہے۔

ڈیزائن اور اسٹائل

Arrizo 5 GT شارپ کریز والی ایک بولڈ، ڈیزائن کی حامل گاڑی ہے۔ اس کے فرنٹ پر ایک بڑی ایکس شکل میں ’سپنڈل گرِل‘، میش پیٹرن کے ساتھ مختصر اور ہموار نوز اور نئی ایل ای ڈی ہیڈلائٹس نصب کی گئی ہیں۔

کار کے پچھلے حصے میں دونوں جانب ایگزاسٹ پائپ بھی نصب ہیں۔ اس کے فینڈرز بھاری بھرکم ہیں۔

کار کا اندرونی حصہ (ٰکیبن) دیگر بہترین کاروں کے برانڈز کی طرح ڈیزائین کیا گیا ہے جس میں انفوٹینمنٹ سسٹم اور ڈرائیور حضرات کے ڈسپلے کے لیے بڑی اسکرین شامل ہے۔

کارکردگی اور انجن

ہُڈ کے نیچے Arrizo 5 GT، ٹربو چارجڈ 1.6 لیٹر فور سلنڈر انجن سے تقویت یافتہ ہے جو 197 ہارس پاور اور 290 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔ انجن کو 7 اسپیڈ DCT آٹومیٹک گیئر باکس کے ساتھ جوڑا گیا ہے جو گاڑی کو صرف 6 سیکنڈ میں 0 سے 100 کلومیٹر تک پہنچنے کے قابل بناتا ہے۔

اس کے ایک اور ورژن میں ٹربو چارجڈ 1.5 لیٹر چار سلنڈر پٹرول انجن ہے، جو 154 ہارس پاور اور 230 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔

قیمت

Chery Arrizo 5 GT کی چینی مارکیٹ میں مسابقتی قیمت تقریباً 3.4 ملین سے 4.2 ملین پاکستانی روپے سے شروع ہوتی ہے۔ جو ہونڈا سِوک کے مقابلے میں نمایاں طور پر سستی ہے۔

تاہم، یہ بات قابل غور ہے کہ Honda Civic معیاری برانڈ ہے جس پر لوگوں کا بھروسہ ہے، جو اسے بہت سے خریداروں کے لیے زیادہ پرکشش آپشن بنا سکتی ہے۔ مگر Chery Arrizo 5 GT اس وقت مارکیٹ میں نئی کار ہے اور اسے کاروں کی دنیا میں اٹھنے کے لیے تھوڑا قت لگ سکتا ہے۔

Reviews & Comments