اب اے سی بھی لگی ہوگی ۔۔ سوزوکی بولان کی ائیر کنڈیشن والی ہائی روف کی قیمت کتنی ہے؟

جہاں پاک سوزو کمپنی مشہور 43 سال پرانی بولان کے اندر ایئر کنڈیشنڈ ورژن کو دوبارہ متعارف کرانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے وہیں دیگر کار کمپنیاں بہترین درجے کی الیکٹرک اور انقلابی آٹوموبائل فراہم کرنے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔

 
سوزوکی بولان کو بنیادی طور پر تو کارگو وین کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا لیکن اب اس کا سب سے زیادہ استعمال مسافروں کی نقل وحرکت میں کیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں اس کا زیادہ تر استعمال بطور ایمبیولینس کے طور بھی کیا جاتا ہے۔

Suzuki Bolan 1

1980     کی دہائی میں پیش کی جانے والی یہ گاڑی 4 دہائیوں تک ایئرکنڈیشن جیسے بنیادی فیچر سے محروم رہی لیکن بالاخر نے 2022 کے ماڈل میں اے سی متعارف کرکے اس کی فروخت کا آغاز کردیا ہے۔
 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوزوکی کمپنی کی جانب سے بولان کے ڈیش بورڈ میں دو ایئر کنڈیشن وینٹس کے ساتھ پچھلے حصے میں بھی دو وینٹ نصب کیئے گئے ہیں۔

Suzuki Bolan 2

 

سوزوکی بولان میں 800 سی سی انجن کے ساتھ چار گیئرز پر مشتمل ٹرانسمیشن دی گئی ہے۔ 2022 کے ماڈل میں کمپنی کی جانب سے دو ویریئنٹ سوزوکی بولان کارگو وین اور سوزوکی بولان وی ایکس یورو ٹو فروخت ک ے لیے پیش کیے گئے ہیں۔

2022 ماڈل کے ایئر کنڈیشن ویریئنٹ کی قیمت 12 لاکھ 65 ہزار سے شروع کی گئی ہے۔
 

Reviews & Comments