پاکستان میں 2022 میں نئی آنے والی گاڑیاں کونسی ہیں ؟ جانیئے

سال 2022 کی شروعات ہوچکی ہے ساتھ ہی پاکستان میں نئی گاڑیوں کی آمد کا سلسلہ آہستہ آہشتہ شروع ہوچکا ہے۔جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ پاکستان میں آٹو موٹیو انڈسٹری ہر آنے والے سال کے ساتھ ترقی کر رہی ہے۔ نئی اور جدید فیچرز سے لیس گاڑیاں پاکستان بھر میں آرہی ہیں اور بہت سے کاریں آنے والی ہیں۔ گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے سال ٢٠٢٢ بہت بہترین سال ہوگا کیونکہ جن گاڑیوں کے انتظار میں وہ بیٹھے ہیں ان کو اب زیادہ انتظار کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

  رواں سال پاکستان میں کون کون سی گاڑیوں کی لانچنگ متوقع ہے آیئے جانتے ہیں۔

   ١- ایم جی جی ٹی  (MG GT)
  ایم جی نے جی ٹی کا ٹیسٹ یونٹ ایک مہینہ قبل منگوایا تھا۔ یہ ٹیسٹ یونٹ ملک کے مختلف حصوں میں گھومنے پھرنے کے بعد ان دنوں لاہور کے پیکج مال میں پارک ہے۔ تاہم اس کی باظابطہ لانچنگ 2022 کے آخر تک متوقع ہے۔

MG 5 2022


 


  ٢- سوزوکی سوئفٹ چوتھی جنریشن (Suzuki Swift 2022)
   پاکستان میں سوئفٹ کی تیسری جنریشن 11 سال تک کامیابی سے چلی۔لیکن اب اس کار کی چوتھی جنریشن کی نئی سوئفٹ اس سال کے وسط میں آنے کے روشن امکانات ہیں۔

Suzuki Swift 2022


 

  ٣-ٹویوٹا کرولا ہائبرڈ 12 جنریشن (Toyota Corolla 2022)
   ٹویوٹا کی نئی بارہویں جنریشن کے پاکستان میں آنے کا وقت آچکا ہے۔تاہم حکومت پاکستان کی ماحول دوست گاڑیوں کی حوصلہ افزائی پر مبنی پالیسی کے تحت کرولا کی بارہویں جنریشن کا ہائبرڈ ورژن اس سال پاکستان آ سکتا ہے۔

Toyota Corolla 2022


 

  ٤- ہونڈا سوک گیارہویں جنریشن (Honda Civic 2022)
 2022 کی سب سے بڑی کار 11ویں جنریشن Honda Civic بھی نئی آنے والی گاڑیوں کے ساتھ اس سال پاکستان آرہی ہے۔ پاکستانی ویسے ہی موجودہ ہونڈا سِوک کے دیوانے ہیں۔پاکستان میں اس وقت سوک کی دسویں جنریشن چل رہی ہے اور توقع کہ اگلے چار سے چھ ماہ میں نئی جنریشن لانچ ہو جائے گی۔

Honda Civic 2022



 

  ٥- Chery Tiggo 4 Pro
  چیری پاکستان نے دسمبر میں ان دو گاڑیوں کی رونمائی کی ہے۔پانچ سیٹر Tiggo 4 سب کامپیکٹ کیٹیگری کی کیا سٹونک اور ایم گی زی ایس کا مقابلہ کرے گی.کمپنی جنوری 2022 سے ان دونوں گاڑیوں کی بکنگ کا آغاز کرے گی۔

 

Chery Tiggo 8 Pro 2021


 

Reviews & Comments