گاڑی خریدنے جا رہے ہیں تو ٹھہر جائیں ۔۔ جانیئے نئی کار خریدنے پر کتنا اضافی ٹیکس دینا ہوگا

مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، نئی گاڑی خریدنے پر اب بھاری ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

 حکومت کی جانب سے نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس (ڈبلیو ایچ ٹی) میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

1000cc تک کی کاروں کا ود ہولڈنگ ٹیکس اب 50,000 روپے سے بڑھ کر 100,000 روپے ہو گئی ہے۔

جبکہ اس سے بڑی گاڑیوں پر 2 سے 4 لاکھ روپے تک ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔

کاروں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر میں 100 فیصد اضافے نے کار صارفین کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

ٹیکس حکام کی جانب سے نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے وقت ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی حال ہی میں شروع کی گئی ہے۔
 

Reviews & Comments