پاکستان میں بہترین خصوصیات رکھنے والی 5 کاریں جنہیں عام آدمی باآسانی مناسب قیمت میں خرید سکتا ہے

پاکستان میں آٹوموبائل کی صنعتیں بہترین طریقے سے اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ نئی برانڈ کی چمچماتی کاریں آئے روز مارکیٹ میں آرہی ہیں اور صارفین کی بڑی تعداد گاڑیوں کی خریداری میں مصروف عمل دکھائی دیتی ہیں، جس کے باعث آٹو موبائل کمپنیز کو کافی فائدہ حاصل ہورہا ہے۔

   تاہم پاکستان میں بعض کاروں کو اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے اور ان کو کم درجہ دیا جاتا ہے۔ اگرچہ ان کی اچھی صلاحیتیں بھی موجود ہیں ،آج، ہم ان میں سے کچھ کاروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

  1. Faw V2
  فو وی ٢ کار اپنے بہترین ڈیزائن کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس میں فرنٹ وہیل ڈرائیو سسٹم نصب ہے، جو 13000cc انجن سے لیس ہے۔ ہیچ بیک کے لیے، یہ ایک متاثر کن خصوصیت کی حامل کار ہے۔ اس کے تازہ ترین ماڈل کی قیمت 15.7 لاکھ سے 16.1 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔ تاہم، Faw 2 کے استعمال شدہ پرانے ماڈلز 10 لاکھ سے 13 لاکھ روپے کے درمیان فروخت کیے جا رہے ہیں۔

 

faw-v2
 

  2. ہیونڈائی سینٹرو (Hyundai Santro)
  ہیونڈائی سینٹرو نے سن 2000 کی دہائی کے اوائل اور وسط میں کافی کامیابی دیکھی، اس کے بعد اس کی مقبولیت میں کمی آتی گئی۔ لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اس کا مکمل طور پر زوال آگیا بلکہ آج بھی کئی لوگوں کے گھر یہ بہترین گاڑی موجود ہے۔ ہیونڈائی سینٹرو کا سیکنڈ ہینڈ ماڈل متوسط کلاس کا شخص باآسانی اپنی فیملی کے لیے 4 لاکھ سے پانچ لاکھ روپےکی مناسب قیمت میں خرید سکتا ہے۔اس کا 1000cc انجن طاقت فراہم کر سکتا ہے۔ یہاں تک کہ اس میں ایک فیملی کے فٹ ہونے کے لیے کافی جگہ موجود ہوتی ہے۔

 

Hyundai-Santro
 

  3-سوزوکی بلینو (Suzuki Baleno)
   سوزوکی بلینو اپنے وقت کی شاندار کاروں میں سے ایک تھی۔لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اسے کم درجہ بندی والی گاڑیوں میں شمار کیے جانے لگا۔اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ اب بہت سی نئی سیڈان مارکیٹ میں آ رہی ہیں۔ تاہم، سوزوکی بلینو یقینی طور پر ایک ایسی گاڑی ہے جو آج کی گاڑیوں کا مقابلہ کر سکتی ہے۔ 13000cc انجن والی سیڈان کا ہونا ایک خواب جیسا محسوس ہوتا ہے۔ مزید برآں، جب ہائی وے پر گاڑی چلانے کی بات آتی ہے تو اس میں ایندھن کی اچھی اوسط ہونی چاہیئے۔سوزوکی بلینو آج 5 لاکھ سے لے کر 6 لاکھ روپے تک میں خریدی جا سکتی ہے۔

 

Suzuki-Baleno
 

  4. فاو X-پو ( Faw X-PV)
  یہ ایک کثیر المقاصد گاڑی ہے ۔ تاہم، دیگر MPVs کی وجہ سے، یہ دوسری کاروں کے مقابلے میں کافی کم درجہ بندی میں چلی گئی ہے۔ اس میں یقینی طور پر کافی ذخیرہ کرنے کی جگہ اور پورے خاندان کے لیے آرام دہ نشستیں موجود ہیں۔. فاو X-پو کی فرنٹ وہیل ڈرائیو اور 1000cc انجن کے ساتھ ایک اچھا فیول ایوریج دے سکتی ہے۔ 

 

Faw-X-PV


5۔ سوزوکی مارگلہ ( Suzuki Margalla)

  اس گاڑی کا ہر کوئی دیوانہ رہا ہے۔ سوزوکی مارگلہ کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ گاڑی کی چیسس یعنی اس کا ڈھانچا پہلی بار جاپان سے درآمد کیا گیا تھا۔ تاہم، بعد میں انہوں نے اسے 1992 سے 1998 کے درمیان مقامی طور پر تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ 1300cc انجن سے لیس، یہ کسی بھی دور کی سب سے کم قیمت والی کاروں میں سے ایک ہے۔ اب اسے 3 لاکھ سے 5 لاکھ روپے کے درمیان خریدا جا سکتا ہے۔

 

Suzuki-Margalla

 

Reviews & Comments