اپنی گاڑی کو نشانات سے بچانا چاہتے ہیں تو آج ہی یہ شیٹ فوراً خرید لیں تاکہ گاڑی رہے محفوظ، طریقہ جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں

ہر وہ شخص جس کے پاس گاڑی موجود ہے اس کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی گاڑی ہمیشہ چکمتی رہے۔ کراچی جیسے مصروف ترین شہر میں گاڑی چلانے والے افراد کو اسی پریشانی کا سامنا رہتا ہے کہ ان کی گاڑی اسکریچز سے بھر جاتی ہے۔ موٹر سایئکل کے ہینڈل لگنے سے نشانات گاڑی کو باڈی کو خراب کردیتے ہیں۔

 
ایسے میں کیا جائے کہ گاڑی اسکریچز سے محفوظ رہے؟

پی پی ایف ایک شیٹ ہے جس کے بارے میں اکثر لوگ جانتے ہوں گے۔ اس سے گاڑی کا پینٹ اسکریچز سے محفوظ رہتا ہے۔گاڑی جتنی پرانی ہوتی جاتی ہے اس کے پینٹ کی لائف بھی کم ہوتی جاتی ہے۔

یہ مختلف اقسام کی ہوتی ہیں جیسے سب سے اچھی ٹی پی یو فلمز ہیں اور اس میں سیرامک اور ری سیرامک کوٹڈ اور سیلف ہیلینگ فلمز آتی ہیں۔

اچھا ٹی پی یو چار سے پانچ سال تک پیلا نہیں ہوتا۔اچھا پیپر وہ ہے جو دیر سے پیلا ہو اس میں کریکز نہ آئیں اور اپنی جگہ نہ چھوڑے۔

پی پی ایف شیٹ گاڑی پر کس طرح چڑھائی جاتی ہے یہ آپ نیچے دی گئی ہماری ویب کی ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔

Reviews & Comments